اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

0

اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔

9 کاروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 33.796 کلو گرام منشیات برآمد۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب زیمبیئن خاتون سے 50 گرام کوکین برآمد۔

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

دیگر کاروائیاں

لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالدیپ کے لئے روانہ ہونے والی خاتون سے 1.750 کلو ہیروئن برآمد۔

لاہور ایئرپورٹ پر دوسری کاروائی میں دبئی سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 28 کوکین بھرے کیپسولز برآمد۔

لاہور میں واقع کوریئر آفس میں مشکوک پارسل سے 460 گرام آئس برآمد۔

کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 4.5 کلو ہیروئن برآمد۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمد۔

سیالکوٹ بائی پاس گوجرانوالہ کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 14.4کلو چرس اور 3.6 کلو افیون برآمد۔

حسن ابدال اٹک کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2.4 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم سے 29 گرام کوکین اور 69 گرام ہیروئن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

Leave A Reply

Your email address will not be published.